زرداری مراد ملاقات ، سندھ میں مشیروں کو قلم دان دینے کے معاملے پر مشاورت

دبئی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کی ، ملاقات میں مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سندھ میں مشیروں کو قلم دان دینے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک، اعتراز احسن اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ قانونی کمیٹی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.