نصیرآباد: نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ، پولیس اہلکارشہید

واقعہ کےخلاف شہری ایکشن کیمٹی ،تاجر برادری اور دیگر سیاسی سماجی رہنماﺅں نےمیت قومی شاہراہ پررکھ دی اور ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو مکمل طورپر بند دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہیداہلکار کے قتل میں ملوث افراد کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائےتاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پردوگھنٹے جاری احتجاج کو ختم کر کے عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جب کہ شہری ایکشن کیمٹی ،تاجر برادری اور دیگر سیاسی وسماجی رہنماﺅں کی جانب سے اس واقع پر ایک روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ڈیرہ مرادجمالی شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروبار مکمل طور پر بند رہیں گئے۔  پولیس نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دو پولیس اہلکار شہید کئے گئے تھے جن کی تحقیق ابھی چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کاخون ضائع نہیں جائےگا۔ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکےکیفرکردارتک پہنچایا جائےگا ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.