وفاقی حکومت کی بلاول بھٹو زرادی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی مخالفت

سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو سکیورٹی کی فراہمی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل بلاول بھٹو اختر حسین نے موقف اختیار کیا کہ بلاول بھٹو کو دہشتگردوں سے خطرات ہیں، دہشتگردوں نے ان کی والدہ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو جس پارٹی کے چئیرمین ہیں صوبے میں اسی جماعت کی حکومت ہے. پارٹی چئیرمین اسی وزیر اعلیٰ سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں جسے انہوں نے نامزد کیا ہے۔ وزراء پچاس پچاس  گاڑیوں کا سکیورٹی قافلہ لے کر چل رہے ہوتے ہیں۔وکیل بلاول بھٹو نے کہا کہ دیگر صوبوں میں جاتے وقت بھی بلاول بھٹو کو سکیورٹی درکار ہوتی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ پی پی پی حکومت اپنے چئیرمین کی درخواست پر مخالفت نہیں کرے گی۔ کراچی میں سابق وزیر اعظم کے بھائی کو مارا گیا، اگر اس وقت کوئی احکامات دیئے جاتے تو وفاق بھی عدالت کے کٹہرے میں ہوتا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.