کراچی میں آئل ٹرمینل پرلگی آگ نہ بجھائی جاسکی

کیماڑی آئل ٹرمینل کے آئل ٹینک میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ٹینک میں موجود 75فیصد کیمیکل میتھانول بھی جل گیا۔ اسنارکل سمیت کے پی ٹی، پاک بحریہ اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کی پندرہ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔چیف فائر آفیسر کے پی ٹی سعید جدون کے مطابق عام طور پر آئل ٹینک میں اس طرح آگ نہیں لگتی، دیکھنا ہوگا کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ کام کررہے تھے کہ اچانک فیول ٹینک میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔چیف فائر آفیسر کے مطابق جس ٹینک میں آگ لگی ہے اس کی اونچائی ساٹھ فٹ ہے۔ٹینک میں موجود کیمیکل ختم ہونے تک آگ پر قابو پانا ممکن نہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.