کراچی میں پاکستان چوک پرمخدوش عمارت کی تیسری منزل کا زینہ گرگیا

کراچی کےعلاقےپاکستان بازارمیں مخدوش عمارت زینت منزل کا زینہ گرنے سےعمارت میں موجود لوگ محصور ہوگئے۔ رہائشی عمارت کا داخلی اور خارجی راستہ بھی بند ہوگیا۔ عمارت کی تیسری اور دوسری منزل پر محصور3 سے 4 خاندان کی مدد کےلیےفائربریگیڈ کی سنارکل کو طلب کیا گیا ، ریسکیو ٹیموں، پولیس ا ور رینجرز کےاہلکاروں کے پہنچنےکےبعد مکینوں نےمخدوش عمارت سےباہرآنے سے انکار کردیا۔ مکینوں کا مطالبہ تھا کہ متعلقہ بلڈرپگڑی سسٹم کے تحت دی گئی رقم واپس کرے گاتو ہی عمارت خالی کی جائے گی۔ ریسکیو اہلکاروں نے 30 منٹ تک جدوجہد کرنےکےبعدمحصورمکینوں کےانکارپرآپریشن ختم کردیا۔ مخدوش عمارت پرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 2 ماہ قبل بلڈنگ کو مخدوش قرار دینےسمیت اس کو خالی کرنے کا بینر بھی آویزاں کیا جاچکا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.