ترک حکومت نے بچوں کی شادی کا مجوزہ قانون واپس لے لیا

ترک حکومت نے اُس مجوزہ قانون کو واپس لے لیا ہے، جس کے تحت ناقدین کے مطابق بچوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم ہو جائے گا۔ ترک وزیر اعظم نے آج صحافیوں کو بتایا کہ اس منصوبے کو پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش نہیں کیا جائے بلکہ پہلے ایک پارلیمانی کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔ اس مجوزہ قانون کو منگل کے دن پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جانا تھا۔ ترک عوام کا ایک بڑا حلقہ اس حکومتی منصوبے پر سراپا احتجاج بھی ہے۔ اس قانون میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ جنسی مجرم ایسی خواتین سے شادی کر سکیں گے، جنہیں انہوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہو گا۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.