روسی فوجیوں کی گرفتاری اشتعال انگیزی ہے، ماسکو

روس نے کہا ہے کہ کریمیا کی سرحد کے نزدیک یوکرائنی فوج کی طرف سے دو روسی فوجیوں کی گرفتاری ’ایک اشتعال انگیز‘ عمل ہے۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کییف حکومت کو ان روسی فوجیوں کو روس کے حوالے کر دینا چاہیے۔ گزشتہ روز ان روسی فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یوکرائن کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں یوکرائن کی سرحد میں ہوئیں جبکہ ماسکو کے مطابق جب ان فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تو وہ کریمیا میں موجود تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.