پر ویز رشید کو ہٹانے کے بعد اب نواز شریف کو یہ کام کرنا ہو گا شیخ رشید نے ایک اور خطرناک پیشنگوئی کر دی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز رشید کو ہٹا کر نواز شریف نے صدقہ دیا ہے ،ابھی بھی قربانی دینا ہو گی ۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کے ہٹنے سے نواز شریف کو ریکٹر سکیل پر 10شدت کا جھٹکا لگا ہے ۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا راز فاش کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے ،پرویز رشید کو ہٹا کر نواز شریف نے صرف صدقہ دیا ہے ،انہیں ابھی بھی قربانی دینا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کفن میں سیاسی مردہ دفن ہو گا ،انشااللہ عنقریب جشن ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد سے یا استعفے سے نواز شریف کا جلد صفا یا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نکمے لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.