محمد مرسی کی عمر قید کی ایک سزا کالعدم

مصر کی اعلٰی عدالت نے سابق صدر محمد مُرسی کی عمر قید کی دو میں سے ایک سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ قاہرہ میں عدالت کے فیصلے میں مرسی کے خلاف قائم اس مقدمے کو از سرِ نو شروع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی محمد مُرسی کی موت کی سزا منسوخ کر دی گئی تھی۔ مُرسی 2012ء میں اخوان المسلون کی جانب سے ملک کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔ جولائی 2013ء میں عوامی مظاہروں کے بعد فوج نے مرسی کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ زیر حراست ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.