پائلٹس کی ہڑتال، لفتھانزا کی آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ

جرمن قومی فضائی کمپنی لُفتھانزا نے بدھ کو اڑنے والی اپنی ساڑھے آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لُفتھانزا ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پائلٹس کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے تناظر میں کیا گیا۔ منسوخ کی جانے والی پروازوں میں 51 بین البراعظمی پروازیں بھی شامل ہیں۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ لفتھانزا اور پائلٹس کی تنظیم کے مابین کئی سالوں سے تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جن کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.