ہیلری کی ای میلز کی مزید تحقیقات نہیں ہوں گی۔ ترجمان ڈونلڈٹرمپ

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ ملک کی سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی مزید تحقیقات پر زور نہیں دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئیر مشیر کیلیان کونوے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تفتیش کے تناظر میں ایک خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ہیلری کلنٹن کو ‘جیل’ بھجوانے کی دھمکی دی تھی۔

ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو کلیئر کر دیا تھا تاہم ان کے نجی سرور پر تنقید کی تھی۔

کیلیان کونوے نے ایم ایس این بی سی کے مارننگ شو کے میزبان جو سکاربورو کو بتایا ‘میرا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی مزید تحقیقات پر زور نہیں دیں گے۔’

ان کا مزید کہنا تھا ‘میرا خیال ہے کہ ہلیری کلنٹن کو اس حقیقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت انھیں ایماندار اور قابلِ بھروسہ نہیں سمجھتی ہے اور اگر ٹرمپ ہلیری کے زخم کو مندمل کرنے میں مدد کرتے ہیں تو شاید یہ اچھی بات ہے۔’

ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر میں ہونے والے دوسرے صدارتی مباحثے میں کہا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو وہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تفتیش کے تناظر میں ایک خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کریں گے اور ان کے خلاف جرائم کی تفتیش شروع ہو جائے گی۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.