پاکستان میں اپوزیشن خوف زدہ ہے،احسن اقبال

لندن سکول آف اکنامکس میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس میں شرکت سے قبل پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپوزیشن خوف زدہ ہے اگر موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرگئی اور اس کے شروع کئے منصوبے مکمل کر گئی تو اگلے الیکشن میں بھی ان کے لئے مشکلات ہوں گئیں اس لئے وہ الزامات کا سہارا لے کر ملک میں سیاسی بے یقینی پیدا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سپریم کو رٹ میں کوئی خاص شواہد پیش نہیں کرسکی جبکہ نواز شریف اور ان کی فیملی نے اپنے سارے ثبوت واضع کردئیے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کررہا ہے۔ دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ جبکہ انرجی کے مسائل پر بھی قابو پالیا جائے .حامد خان کے کیس لڑنے سے معذرت پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے وکلاء سے بھی جھوٹ بولا ہے۔ اب جب کیس شروع ہوا ئے تو معلوم ہواہے کہ ان کا کیس اخباری تراشوں پر انحصار کررہا تھا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ چند سال پہلے پاکستان کو دنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دینے والے ایشاء کا اقتصادی حب قرار دے رہے ہیں۔ وہ لندن سکول آف اکنامکس میں فیوچر آف پاکستان کے نام سے ہونیوالے کانفرنس سے طور کی سپیکر خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا انعقاد پاکستانی طلباء کی تمطیموں لندن سکول آف اکنامکس سٹوڈنٹس یونین پاکستان سوسائٹی اور پاکستان ڈویلپمینٹ سوسائٹی نے کیا تھا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.