معیار ،سروس اور کارکردگی‘مسلم فضائی کمپنی سر فہرست‘ ایک بھی امریکی کمپنی فہرست میں جگہ نہ بنا سکی

لاہور‘ائیر ہیلپ سکور نامی ادارے نے فضائی کمپنیوں کی معیار ،سروس اور بروقت کارکردگی کے حوالے سے فہرست جاری کر دی ،بہترین 14کمپنیوں میں برٹش ائیرویز آخری نمبر پر جبکہ ایک بھی امریکی کمپنی شامل نہیں،مسلم فضائی کمپنی سر فہرست ہے ۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں برٹش ائیرویز 14 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ ایمریٹس 13ویں نمبر پر موجود ہے ۔2 ویں نمبر پر ائیر فرانس، لفتھانسا 11 ویں ، 10 ویں پر فن ائیر اور 9 ویں پر ائیر کینیڈا ہے ۔ فہرست میںہانگ کانگ کی کیتھی پیسیفک ائیر ویز کے حصے میں 8 واں نمبر آیا جبکہ لٹویا کی ائیر بالٹک 7ویں پوزیشن لے اڑی۔ورجین اٹلانٹک ائیر ویز کو کی کارکردگی کی بنیاد پر چھٹے نمبر پر رکھا گیا ،کے ایل ایم رائل ڈچ ائیرلائنز 5 ویں اور سنگا پور ائیرلائنز فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے ۔سرفہرست تین میں آسٹرین ائیرلائنز تیسرے، اٹلی کی ائیر ڈولومیٹی دوسرے جبکہ قطر ائیر ویز دنیا کی سب سے بہترین اور بروقت پہنچانے والی فضائی کمپنی قرار دی گئی ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.