چین کا ایک اور انوکھا کارنامہ‘ چیئر لفٹ نما ٹر ین بنا دی

چین نے پہلی ہوا میں معلق ٹرین کا تجربہ مکمل کرلیا گیا،چیئر لفٹ میں سوار ہوکر فضا سے زمین کا نظارہ کرنا تو ہر کسی کو پسند ہے لیکن اب ٹرین میں سفر کے دوران بھی چیئر لفٹ کا لطف اٹھایا جاسکے گا۔چین نے زپ لائن پر چلنے والی ہوا میں معلق پہلی ٹرین کا کامیاب تجربہ مکمل کرلیا ۔ چین کے صوبے سیچوا ن میں کئے گئے دو ماہ طویل تجربے میں لیتھم بیٹری کی پاور سے چلنے والی اس ٹرین نے کئی ہزار کلو میٹر کا ازمائشی سفر طے کیا۔60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس انوکھی ٹرین میں 120افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جبکہ اس ٹرین کا خرچ زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ یہ ٹرین جلد اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کریگی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.