شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کی 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاورصوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کی شراب برآمدگی کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے

علی امین گنڈا پورعبوری ضمانت کی منظوری کیلئے خود سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے 2 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50,000 روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونےکا حکم بھی دیدیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کےخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.