امریکا میں انتخابی نتائج پر پاکستان جیسا ردعمل،ایک حلقہ کھول دیا گیا

امریکا میں ریاست ویسکانسن میں الیکشن کمیشن کو ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں دو ہفتے قبل ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کے لیے کہا گیا ہے۔یہ درخواست گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین کی جانب سے کی گئی ہے۔ریاست ویسکانسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت تھوڑے ووٹوں سے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔اگر ریاست ویسکانسن میں ہونے والے انتخاب میں نتیجہ بدل بھی دیا گیا تو بھی ہلیری کلنٹن صدر نہیں بن سکیں گیں۔ ویسکانسن کے دس الیکٹورل ووٹ ہیں۔جل سٹین نے کہا ہے کہ وہ ریاستوں میشیگن اور پینسلوینیا میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کریں گی۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ویسکانسن کے الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ کمیشن کو سٹین اور ڈل لا فیونٹے کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پٹیشنز موصول ہوئی ہیں۔کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تفصیلات بعد میں شائع کریں گے۔جل سٹین کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی آئندہ ہفتے جمعے کو شروع ہو جائے گی۔انتخابات میں ووٹنگ حقوق پر کام کرنے والے وکلا جان بونفیض اور ایلکس ہالڈرمین نے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مہم چلائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کے نتائج کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔ایلکس ہالڈرمین کا کہنا ہے کہ تین ریاستوں میں نتائج رائے شماری سے بالکل مختلف تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیکنگ کر کے رد و بدل کیا گیا ہو۔ تاہم انتخاب سے قبل روسی مداخلت کے حوالے سے تشویش ظاہر کی جا چکی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.