آرمی چیف نے 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالارنے مزید 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد فوجی جوانوں،عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جس پر انہیں فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئی تھیں ۔ان دہشت گردوں پر ٹرائل کے دوران جرائم ثابت ہوئے تھے جو کیپٹن جنید او رکیپٹن نجم ریاض سمیت دیگر جوانوں کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے۔سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیفہ ، تیراہ گل ، محمد ولی اور خائستہ گل بھی شامل ہیں جو ملک کا مواصلاتی نظام اور سکولز تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.