سویڈن اسٹاک ہوم کی ایک مسجد پر حملہ

پولیس کے مطابق اتوار کے روز نماز فجر کے بعد یہ حملہ آور مسجد میں گھس گئے اور رنگ دار اسپرے سے دیواروں پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جملے لکھنے کے علاوہ وہاں نازی جرمنوں کا نشان سواستیکا بھی بنایا۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی اور نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کے الزامات کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس سال کے شروع میں بھی سویڈن میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.