پاکستان نے بھارت کا حقہ پانی بند کرنے کا پروگرام بنا لیا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے متعلق ڈوزئیر تکمیل کے مراحل میں ہے مناسب وقت آنے پر ڈوزئیر کو متعلقہ اتھارٹیوں کو جمع کرا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دینا، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی یہ سب پاکستان میں جاری بھارتی مداخلت سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ بھارتی سفارتکار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرجیت سنگھ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کام کر رہا تھا اس کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کی باوثوق معلومات موجود تھیں۔ نفیس زکریا نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرکامیابی سے عملدرآمد جاری ہے گزشتہ دنوں افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حملے میں حقانی گروپ کے متعدد رہنما مارے گئے ہیں حقانی گروپ پر افغانستان میں حملے واضح کرتے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک کہاں موجود ہے ۔ راج الدین حقانی کی ہلاکت کے حوالے سے بھی رپورٹ پڑھی ہے تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں کی جا سکتی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.