اورکزئی: آباد کاری کیلئے مارکیٹیں ،دکانات ،سڑکیں بنانے کی لسٹ تیار

orakzai

سیکٹر کمانڈر ساﺅتھ ویسٹ بریگیڈئر عمران حیدر شیرازی نے سیکٹر ہیڈ کوارٹر غلجو میں ایڈیشنل پی اے احمد زیب ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اقبال وزیر ،غیر سرکاری تنظیموں سے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ہدایات پر فاٹا سیکرٹریٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے اپر اورکزئی سب ڈویژ ن میں 83 سو ملین روپے کے منصوبوں کے لسٹ تیار کی گئی ہیں جن میں تعلیم ،صحت ،سڑکیں ،واٹر سپلائی، سپورٹس کمپلکس ،پارک ،جدید طرز پر اورکزئی ایجنسی کے تمام بازاروں میں مارکیٹیں اور دکانات تعمیر کرنا ،بجلی و دیگر منصوبے شامل ہے جن پر منظوری کے بعد جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے بھی 830 ملین کے منصوبوں کا لیسٹ تیار کی گئی ہے جو کہ ائی جی ایف سی سے منظوری کے بعد کور کمانڈر پشاور کے پاس گیا ہے جس کے منظوری کے بعد ان منصوبوں پر بھی پاک فوج کی جانب سے جلد از جلد کام شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ غلجو ہیڈ کوارٹر میں اورکزئی ایجنسی ایڈ منسٹریشن ہیڈ کوارٹر کی بھی تعمیر و مرمت کی جائی گی اس وقت فرنٹیئر کور اور پاک آرمی کی لازوال قربانیوں کے بدولت اورکزئی ایجنسی میں مکمل امن قائم ہو گیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں او ر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر اور ان کی معیار پر فرنٹیر کور اور پاک فوج چیک رکھی گی ۔۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.