شام میں شہر حلب کے مشرقی حصے میں باغیوں نے شامی فورسز کیخلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے

h_50437397-725x407

سرکاری فورسز کے زیرمحاصرہ شامی شہر حلب کے مشرقی حصے میں باغیوں نے حکومتی فورسز کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس جوابی حملے میں جہادی گروہ بھی شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری فورسز کے خلاف اس جوابی کارروائی میں بھاری شیلنگ کے ساتھ ساتھ خودکش کار بم حملے بھی کیے گئے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ اس جوابی حملے میں فری سیریئن آرمی کے پرچم تلے لڑنے والے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ جبہہ الفتح الشام کے عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔شامی باغیوں نے حلب کے قریب ملکی فضائیہ کی ایک چھاؤنی پر حملہ کیا ہے۔ باغی گروپ فاستقم کے ایک ترجمان نے بتایا النیرب کی فضائی چھاؤنی پر حملہ مزاحمت کاروں کے گرد قائم محاصرہ توڑنے کے لیے شروع کی جانے والی کارروائیوں کا ایک حصہ ہے۔ اس بیان کے مطابق میزائلوں سے کیے جانے اس حملے میں باغیوں کی متعدد تنظیموں نے حصہ لیا۔ تاہم اس دوران ہونے والے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حلب شامی باغیوں کا گڑھ ہے اور اس شہر کو اطراف شامی افواج نے گھیرا ہوا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.