ٹرین حادثے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے

bilawal-bhutto-condemns-hazara-killing-1433766709-1803

کراچی میں جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم حادثات پر سیاست نہیں کرتے، حکومت کا جو کام ہے وہ کریں گے۔ جمہوریت میں احتساب تو ہوتاہے، خواجہ سعد رفیق کو چاہیے کہ وہ زمہ داروں کا تعین کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی زندگی کی قیمت نہیں لگائی جاسکتی، مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو جواب نہ دیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورے پاکستان میں ایمرجنسی سہولیات نہیں ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت ایمرجنسی سینٹر کے قیام پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رحیم یار خان جاکر وہاں سے سیاسی سرگرمی کا آغاز کریں گے جبکہ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے معاوضے کی رقم کے لئے حکومتوں سے سفارش کریں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.