دوپہر تک میدان جنگ نظر آنے والی کورنگ روڈ مقام جشن میں تبدیل، رکاوٹیں ختم

806012-pti-1418462084

طویل ایکشن اور ماردھاڑ کے بعد کورنگ روڈ میدان جنگ سے مقام جشن میں تبدیل ہوگئی۔ بنی گالہ کے باہر آج صبح سویرے سے ہی ایکشن ہی ایکشن نظر آتا رہا۔ کورنگ روڈ میدان جنگ بنا رہا، پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا، پولیس کی جانب سے فائرنگ اور شدید شیلنگ کی گئی، ، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے باعث دوپہر تک ہر طرف ٹینشن ہی ٹینشن دکھائی دے رہی تھی۔  پولیس کے تشدد کی وجہ سے کوئی ادھر بھاگا تو کوئی ادھر،

کوئی پہاڑوں اور چھاڑیوں میں چھپ گیا۔ پولیس نے بھاگنے والے کارکنوں کا پیچھا نہ چھوڑا۔ شیلنگ کی وجہ سے خاتون پولیس اہلکار بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس اور علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو گرفتار کیا اور پھر چھوڑ دیا۔ بنی گالہ کے باہر خواتین پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کے درمیان کھینچا تانی بھی ہوئی۔ خواتین رہنماؤں کو حراست میں بھی لیا گیا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کے اعلان کے بعد کپتان کی جانب سے دھرنے کا پروگرام ختم کرنے کے اعلان کے بعد میدان جنگ کا منظر پیش کرنے والی کورنگ روڈ مقام جشن میں تبدیل ہوگئی اور پولیس نے سڑک سے رکاوٹیں ہٹانی اور کھلاڑیوں نے سنگ باری کی بجائے کھیل کود شروع کر دی اور لوک رقص کرتے رہے۔

173

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.