ضد پر قائم ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے

کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 68 سال پہلے اس دن بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے، خوفزدہ کرنے، انہیں محکوم بنانے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیلئے اپنی افواج سری نگر میں اتاری تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ظلم و جبر آج بھی جاری ہے۔۔۔۔۔  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضاء قائم کر رکھی ہے، بھارتی افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور ظلم و جبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔۔۔صدر مملکت نے کشمیر سے متعلق یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں میں تنازعہ کشمیر کے حوالہ سے پرامن، جمہوری اور معقول حل پیش کیا، ہم ایک مرتبہ پھر بھارت سے کہتے ہیں کہ وہ پورے خطہ میں امن و خوشحالی اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل کرے۔۔۔صدر مملکت ممنون حسین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنے وعدے پورے کرے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.