پاناما لیکس،سپریم کورٹ کا درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

supreme-court-islamabad

لارجر بینچ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ،جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ تحریک انصاف سمیت سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت تین رکنی بنچ نے کی تھی۔لارجر بینچ پانامہ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا ۔ سماعت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف ، ان کے بچوں ، اسحاق ڈار، کیپٹن صفدر اور عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹسز موصول ہو چکے ہیں۔سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو پہلے ہی نوٹس جاری کر چکی ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاناما پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتے ہیں .

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.