شہبازشریف کا عمران خان کو 26 ارب روپے ہرجانےکا نوٹس

shahbaz-sharif-rally

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل نے قانونی نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور،بنی گالہ اور پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھجوا دیئے۔ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس کی کاپیاں کارگو سروس کے ذریعے ارسال کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر کرپشن کا الزام لگایاتھا۔ شہبازشریف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف 26ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.