پاکستان کا اقوام متحدہ سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کو خط لکھا ہے۔جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارت نے ایل او سی کو نشانہ بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں بڑے ہتھیار لانچ کئے 13 سال میں اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال پہلی بار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن وسلامتی کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھارتی ارادے کا یہ واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.