چین میں سیکڑوں لوگوں کو خودکشی سے بچانے والا شخص

بیجنگ : چین میں ایک رحم دل شخص اب تک 300 لوگوں کو اپنی جان لینے سے بچاچکا ہے۔ چین کے شہربیجنگ میں دریا پر بنا ایک پل ہمیشہ سے ہی مایوس لوگوں کی خودکشی کا ایک مقام بنا رہا ہے۔ چین سی 2003 سے اب تک چھٹی کے روز اس پل پر اتا ہے اور گھنٹوں یہاں گھوم کر لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے۔ خودکشی کرنے والے افراد الگ سے نظر اجاتے ہیں اور یہ تنہا کھڑے ہوکر دریا یا زمین کو تکتے رہتے ہیں۔چین سی ہر شخص کو اس کی صورتحال کے لحاظ سے قابو کرتا ہے۔چین سی باز ناآنے والے مریضوں کو اپنے دوست کے گھر لے جاتا ہے اور وہاں انہیں کئی روز تک رکھ کر خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ چین سی ان لوگوں کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے انہیں قرض بھی دیتا ہے۔ لیکن 50 افراد چین کے قریب پہنچنے سے قبل ہی ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور بہت کوشش کے باوجود بھی انہیں روکا نہ جاسکا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.