چینی اعتراض کے باوجود دلائی لاما نے منگولیا کا دورہ شروع کر دیا

اِس دورے کے حوالے سے چینی حکومت نے کہا تھا کہ اِس دورے سے چین اور منگولیا کے دو طرفہ تعلقات کو گہری ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ دلائی لاما کے دورے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تبت کے جلاوطن رہنما نے بدھ مت کے پیروکاروں کی عبادت میں شریک ہو کر قیادت کی۔ اس عبادت میں سینکڑوں بدھ راہبوں کے علاوہ بےشمار عبادت گزاروں نے شرکت کی۔ یہ امر اہم ہے کہ منگولیائی بدھ مت کی مذہبی روایات تبتی بدھ عقیدے کے بہت قریب ہے۔ دلائی لاما کو امن کا نوبل انعام بھی دیا جا چکا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.