نیپرا نے درخواستوں پر عوامی سماعت کرانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آ باد...نیپرا نے بجلی تقسیم کرنے والی 8 کمپنیوں کی طرف سے نرخوں کے تعین کیلئے جمع کرائی گئی درخواستوں پر عوامی سماعت کرانے کا فیصلہ کرلیا، جن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔ اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، حیدرآباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ریجنز میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے مالی سال 2009-10 کی دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر کے لئے بجلی کے نرخوں کے تعین کی درخواستیں نیپرا کو دی ہیں۔ نیپرا نرخوں پر نظرثانی کی درخواستوں کے مختلف عوامل کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں عوام اور دیگر فریقین کا موقف حاصل کرنے کیلئے عوامی سماعتیں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ آئیسکو، لیسکو اور گیپکو کی درخواست پر عوامی سماعت 22 فروری کو حیسکو، گیپکو اور میپکو کی درخواست پر عوامی سماعت 25 فروری جبکہ پیسکو اور فیسکو کی درخواستوں پر عوامی سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنی درخواستیں صنعتی صارفین کیلئے فلیٹ ریٹ کے باعث 30 کروڑ روپے کا خسارہ ظاہر کرتے ہوئے زرعی ٹیرف بہتر بنانے، آپریشن اور مینٹی نینس اخراجات 4 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ روپے سے بڑھاکر 4 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ روپے کرنے اور نرخ بڑھانے کی استدعا کی ہے۔ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تجارتی صارفین کیلئے 99.8 پیسے، صنعتی صارفین کیلئے 48 سے 92 پیسے اور زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے 35 سے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گھریلو صارفین کےلئے فی یونٹ قیمت 13 پیسے سے 1.15 روپے تجارتی صارفین کیلئے 51 پیسے سے ایک روپیہ 5 پیسے، صنعتی صارفین کیلئے 55 پیسے سے 1.05 روپے اضافہ اور بی فور کیٹگری کیلئے پیک ٹائم نرخ میں 2.51 روپے آف پیک نرخ میں 1.18 روپے کمی جبکہ زرعی ٹیرف میں 32 سے 98 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 1.50 روپے جبکہ ڈیلرزکیٹگریز کیلئے 5 پیسے سے 18 پیسے، تجارتی صارفین کیلئے 8 سے 18 پیسے ، صنعتی صارفین کیلئے 25 پیسے اور زرعی ٹیرف میں 10 سے 15 پیسے اضافہ کی درخواست کی ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک سو سے تین سو یونٹ کے نرخ ایک روپیہ اور سات سو سے زائد یونٹس کے نرخ 30 پیسے بڑھانے، تجارتی صارفین کیلئے 32 سے 62 پیسے، صنعتی صارفین کیلئے 25 سے 30 پیسے اور زرعی صارفین کیلئے 23 سے 96 پیسے اضافہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 2.22 روپے بڑھانے ، دیگر گھریلو صارفین کیلئے 1.38 روپے سے 1.88 روپے کمی لانے جبکہ ٹائم آف یوز کی بنیاد پر 1.62 روپے اضافہ کرنے کے علاوہ تجارتی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 38 پیسے کم کرنے اور ٹائم آف یوز کے بنیاد پر 1.62 روپے بڑھانے کی استدعا کی ہے۔ صنعتی صارفین اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 37 پیسے سے 1.62 روپے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔



Mon Feb 08, 2010 8:23 PM GMT+5 : وقت اشاعت : شہر :

مزید خبریں۔





del.icio.us digg technorati reddit
stumbleupon facebook newsvine simpy
del.icio.us digg technorati reddit stumbleupon facebook newsvine simpy

Security Pakistani Indian News Showbiz Zoom Geo GeoTV GeoNews Express News Dunya Duniya TV Channel5 Sama Online TV BBC URDU News Talk Show Kamran Khan Nadia Khan Live Host Mazay Say

«
«
«
«
«
«
«
«
«
«
Please send your Sugesstions at sugesstions@dinnews.tv
Home | DinNews TV | Urdu News | Education | Daily Din Newspaper | Article | Classified | Blog | Forums
Copyright © 2007, Din Media Group, read our Privacy Statment and Terms & Conditions.
Visitors Online :198