|
سنگاپور...ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا سلسلہ جاری ہے، ہینگ سینگ انڈیکس پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں یورو ذون کے قرضوں کے ایشوز کے باعث عالمی معاشی ریکوری متاثر ہونے کے خدشات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سیلنگ دیکھی جارہی ہے۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث ہینگ سینگ انڈیکس پہلے سیشن کے اختتام پر 41 پوائنٹس کم ہو کر 19 ہزار 6 سو 24 پوائنٹس پر سیٹل ہوا جو ستمبر دو ہزار نو کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔ جاپان اسٹاک مارکیٹ میں ین کی قدر میں اضافے کے باعث برآمدی اسٹاکس میں سیلنگ آئی۔ بینچ مارک نکئی اندیکس انچاس پوائنٹس کمی سے دو ماہ کی کم ترین سطح دس ہزار آٹھ پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔
|