|
نئی دہلی...بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو غدار قرار دے دیا ہے جبکہ دوسری جانب تنظیم نے شاہ رخ کی نئی فلم ’’مائی نیم از خان‘‘ کی مخالفت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیویارک میں اپنی فلم کی تشہیر کے بعد شاہ رخ خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے شاہ رخ خان کی حمایت پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رویئے میں تبدیلی آئی ہے۔ تنظیم نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر سپر سٹار سے معافی کا مطالبہ کیا تھا تاہم شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس کی انہیں معافی مانگنا پڑے۔ ماضی میں بھی انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا مسلمانوں کی حمایت کرنے والی شخصیات کو دھمکیاں دیتی رہی ہے۔
|