|
لاہور...اداکارہ لیلٰی نے پروڈیوسر شیخ نعیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شیخ نعیم نے ان کے جعلی دستخطوں سے ایک جھوٹا معاہدہ تیار کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے. لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ لیلٰی نے کہا کہ ملتان کے پروڈیوسر شیخ نعیم نے جس چیک کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، وہ تین ماہ پہلے ملتان میں ان کے بیگ سے چوری ہو گیا تھا، جس کی ایف آئی آر بھی انہوں نے درج کرائی تھی۔ لیلٰی نے کہا کہ شیخ نعیم نے ان کے جعلی دستخطوں سے ایک جھوٹا معاہدہ تیار کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، جس کے خلاف وہ ہتک عزت کا دعویٰ کریں گی۔ اس موقع پر لیلٰی نے اصل معاہدہ اور چیک چوری ہونے کی رپورٹ بھی میڈیا کے سامنے پیش کی۔
|