|
ممبئی...بالی وڈ سپرسٹار عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا کسی بھی اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے تاہم مسٹر پرفیکٹ نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی. عامرخان کے والد طاہر حسین رواں ماہ کی دو تاریخ کو وفات پا گئے تھے اور امیتابھ بچن تعزیت کے لئے عامر خان کے گھر گئے۔ اس موقع پر عامر خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کوئی ایسی فلم بنائی جائے جس میں، میں اور بگ بی اکٹھے کام کر سکیں۔ اس حوالے سے امتیابھ بچن نے بھی اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ عامر خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور انہوں نے عامر خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک ایسی فلم ضرور بنائیں گے جس میں ہم اکھٹے نظر آئیں۔
|