ایف 22 فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت
کراچی...وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا، تاہم اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے جدید سہولتیں حاصل کی جائیں گی۔ کراچی میں پی این ایس شمشیر کی پاک بحریہ میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت پوری قوم کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔ اس سے پاک چین قریبی دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ فریگیٹ منصوبہ خطے کی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔ پاکستان اور چین اپنے اس عزم پر سختی سے کاربند ہیں کہ کسی جگہ بھی آمنے سامنے نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چینی حکومت اور عوام کا بہت ممنون ہے۔ پی این ایس شمشیر کی کراچی میں تیاری سے پاکستانیوں کو جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے لیے اپنے حصے سے زیادہ کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے گراں قدر خدمات پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوی کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا، تاہم اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے جدید سہولتیں حاصل کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے گوادر بندرگاہ سمیت متعدد پروگرامز میں چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل پاک بحریہ کی پروقار تقریب میں وزیراعظم گیلانی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔



Mon Feb 08, 2010 7:41 PM GMT+5 : وقت اشاعت : شہر :

مزید خبریں۔





del.icio.us digg technorati reddit
stumbleupon facebook newsvine simpy
del.icio.us digg technorati reddit stumbleupon facebook newsvine simpy

Security Pakistani Indian News Showbiz Zoom Geo GeoTV GeoNews Express News Dunya Duniya TV Channel5 Sama Online TV BBC URDU News Talk Show Kamran Khan Nadia Khan Live Host Mazay Say

«
«
«
«
«
«
«
«
«
«
Please send your Sugesstions at sugesstions@dinnews.tv
Home | DinNews TV | Urdu News | Education | Daily Din Newspaper | Article | Classified | Blog | Forums
Copyright © 2007, Din Media Group, read our Privacy Statment and Terms & Conditions.
Visitors Online :182