20 ہزار روپے کا نیشنل سیونگ بانڈ جاری
لاہور...ڈی جی نیشنل اتھارٹی نے نئے نیشنل سیونگ بانڈز کی افادیت کے بارے میں لوگوں کو شعور و آگہی دینے کے لیے لاہور سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں لاہورسٹاک ایکسچینج کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ بانڈ اتھارٹی ظفر شیخ نے بتایا کہ نیشنل سیونگ بانڈ ایک نئی سکیم ہے جس میں کم ازکم بیس ہزار کا بانڈ ہو گا اور یہ بانڈ پہلی مرتبہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس میں 12.50 فیصد شرح منافع کے ساتھ سرمایہ کاروں کو سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیونگ بانڈ سے حا صل ہونے والے منافع سے بھاشا ڈیم اور منگلا ڈیم کے لیے فنڈنگ کی جائے گی۔ اس بانڈ کے اجراء کا مقصد سٹاک مارکیٹ کومدد دینا بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا وہ رقم جو ملک سے باہر چلی گئی ہے اس سکیم کے تحت واپس لانا چاہتے ہیں ۔ اسکے لیے ہم اپنے ان ہاﺅس ذرائع بھی استعمال کریں گے۔ نیشنل سیونگ بانڈ کے ذریعے بیوہ اور سینئر شہریوں کو بھی مراعات دی جائیں گی۔



Mon Feb 08, 2010 7:44 PM GMT+5 : وقت اشاعت : شہر :

مزید خبریں۔





del.icio.us digg technorati reddit
stumbleupon facebook newsvine simpy
del.icio.us digg technorati reddit stumbleupon facebook newsvine simpy

Security Pakistani Indian News Showbiz Zoom Geo GeoTV GeoNews Express News Dunya Duniya TV Channel5 Sama Online TV BBC URDU News Talk Show Kamran Khan Nadia Khan Live Host Mazay Say

«
«
«
«
«
«
«
«
«
«
Please send your Sugesstions at sugesstions@dinnews.tv
Home | DinNews TV | Urdu News | Education | Daily Din Newspaper | Article | Classified | Blog | Forums
Copyright © 2007, Din Media Group, read our Privacy Statment and Terms & Conditions.
Visitors Online :191