|
کوہاٹ...کوہاٹ کے علاقے شاہ پور پھاٹک کے قریب ایک پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے جس میں 4 پولیس اہلکار وں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے. بم اس وقت پھٹا جب پولیس موبائل وین شاہ پور پھاٹک کے قریب سے گذر رہی تھی حملے میں پولیس وین تباہ ہوگئی جبکہ دھماکے کی آواز سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے
|