|
لاہور...شازیہ قتل کیس کے مرکزی ملزم نعیم ایڈووکیٹ کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ کرسچین ایکشن کمیٹی نے کینٹ کچہری کے سامنے منہ پر پٹیاں باندھ کر مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ نعیم ایڈووکیٹ کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پیش کیا گیا اس موقع پر کینٹ کچہری کے سامنے سنٹرل کرسچیئن ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لوگوں نے منہ پر پٹیاں باندھ رکھی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ شازیہ کیس کا مقدمہ وکلاء برادری نے لڑنے سے انکار کر دیا ہے اس کے علاوہ انسانی حقوق کی علمبردار این جی اوز نے بھی ہماری مدد نہیں کی لہٰذا ہماری حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے گذارش ہے کہ وہ ازخود نوٹس لیں۔
|