|
اٹک...پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں رنگلی میں سی ڈیز کی چار دکانوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش دکان کی چھت سے برآمد ہوئی ہے، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دھماکے سے دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
|