|
...نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ ڈنیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ ملی ۔ مہمان ٹیم پچاس اوورز میں صرف ایک سو تراسی رنز بنا سکی۔ مشفق الرحیم چھیاسی اور نعیم الاسلام تینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ای این بٹلر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے روز ٹیلر کے اٹہتر رنز کی بدولت مطلوبہ اسکور پانچ وکٹوں پر اٹھائیسویں اوور میں بنا لیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کرائسٹ چرچ میں گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا۔
|