|
نیو یارک...ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دوران ورزش یا سفر میں ”آئی پوڈ“ پر میوزک سننے کی عادت آپ کو جزوی طور پر بہرا کر سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف البریٹا کے طبی ماہرین نے پروفیسر بل ہوڈگیٹس کی نگرانی میں تحقیق مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق دوران سفر اور کام کاج کے دوران میوزک سننا شروع شروع میں بہت اچھا لگتا ہے مگر چند دنوں بعد کانوں میں سیٹیاں بجنے کے عمل کے ساتھ ہی کانوں میں خرابی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ”پیسچ پتھیالوجی اینڈ آڈیالوجی فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن میں مکمل کی جانے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگ جم خانوں میں ورزش کرتے ہوئے، سفر کرتے ہوئے اور کام کاج کے دوران آئی پوڈ پر میوزک سننے کے خبط میں مبتلا ہو رہے ہیں جس سے سماعت سے متعلق مسائل میں عالمی سطح پر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ شرح 45 سے بڑھ کر 52 فیصد ہو چکی ہے۔
|