|
نیو یارک...امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے کہا ہے کہ 2020ء میں انسانوں کو دوبارہ چاند پر اتارنے کا منصوبہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ترک کئے جانے کے بعد خلائی تحقیق پر پیش رفت جاری رہے گی۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر چارلس بولڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خلائی تحقیق کیلئے ٹیکنالوجی کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ ناسا انسان بردار خلائی مشنز کومعطل نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ماضی میں فنڈز کی قلت کے باعث خلائی ٹیکنالوجی کے شعبہ کےلئے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔ چارلس بولڈن جو خود بھی خلاباز رہ چکے ہیں، نے کہا کہ ناسا اب اپنے اہداف مقرر کرے گا جن کا حصول محدود فنڈز میں ممکن ہو۔ مستقبل میں انسان بردار خلائی شٹل کے حوالے سے اہم فیصلے رواں سال کے آخر تک کرلئے جائیں گے۔
|