|
نیو یارک...خراب موسم کے باعث ایک روزہ تاخیر کے بعد امریکی خلائی شٹل اینڈیور کو خلا اسٹیشن کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔ خلائی شٹل کو کینیڈی سپیس سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے ترجمان نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق خلائی شٹل کو اتوار کے روز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ کیا جانا تھا تاہم خراب موسم کے باعث شٹل کی روانگی ایک دن کیلئے معطل کردی گئی ۔ آج رات کے وقت ہلکے بادل موجود تھے لیکن خلائی شٹل کو کامیابی سے روانہ کردیا گیا۔ خلائی شٹل کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے اضافی کمرہ اور دیگر ضروری سازوسامان روانہ کیا گیا ہے۔
|