مچھر سونگھ کر اپنے شکار یعنی انسان تک پہنچتے ہیں۔  ماہرین
نیو یارک...امریکی محققین نے مچھروں کے چند ایسے ہتھیاروں کا پتہ لگایا ہے جن کے ذریعے وہ سونگھ کر اپنے شکار یعنی انسان تک پہنچتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس دریافت سے مچھروں کو ہلاک کرنے یاان سے بچنے کے نئے اور زیادہ مؤثر طریقے تلاش کئے جاسکیں گے۔ محققین نے مچھروں کی انوفیلیس گیمبیائے نامی ایک قسم میں ایسے 50 مختلف جین تلاش کئے ہیں جن کے ذریعے وہ لذیذ انسانوں کو سونگھ کر تلاش کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہر جین ایک مخصوص نظام کو کنٹرول کرتاہے، جو مذکورہ صورت میں انسانی خوشبو سونگھنے سے متعلق مخصوص نظام یا مالیکیولر بناوٹ ہے۔ امریکی شہر نیو ہیون کی ییل Yale یونیورسٹی کے پروفیسر جان کارلسن نے دیگر ماہرین کے ساتھ مل کر تجرباتی طور پر ان 50مخصوص جینز کو ایک ایک کرکے پھلوں پر پلنے والی مکھی یعنی فروٹ فلائی کی قسم ڈروسوفیلا کے اعصابی سیل میں داخل کیا۔ چونکہ فروٹ فلائی انسانوں کو سونگھنے کی کوشش نہیں کرتی لہذا ان محققین کا مفروضہ تھا کہ اگر مچھروں کے جین داخل کرنے کے بعد یہ مکھی انسانی بو سے متاثر ہوکر اس طرف لپکتی ہے تو یہ اُس خاص جین کی بدولت ہوگا اور ایسی صورت میں وہی مخصوص جین ہی دراصل مچھروں کو خون چوسنے کے لئے انسانی بو سونگھ کر ان تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے۔ کارلسن اور ان کی ٹیم کے مطابق ان کے تحقیقی نتائج دنیا کی سب سے زیادہ خطرناک بیماری ملیریا پر قابو پانے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ محققین کے مطابق اس تحقیق کی روشنی میں مچھروں کو متوجہ کرنے یا انہیں دور بھگانے والے کیمیائی اجزاء کا تعین کیاجاسکتا ہے اور پھر ان کے استعمال سے ان مچھروں کو ٹریپ کرکے ہلاک یا پھر ان کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ ملیریا بخار ایک مخصوص پیراسائٹ یا طفیلی بیکٹیریا کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے جو کہ انسانی خون کی تلاش میں سرگرم مادہ مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ دس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔ ملیریا کی وجہ سے زیادہ تر ہلاکتیں افریقہ اور ایشیا میں ہوتی ہیں۔



Mon Feb 08, 2010 8:49 PM GMT+5 : وقت اشاعت : شہر :

مزید خبریں۔





del.icio.us digg technorati reddit
stumbleupon facebook newsvine simpy
del.icio.us digg technorati reddit stumbleupon facebook newsvine simpy

Security Pakistani Indian News Showbiz Zoom Geo GeoTV GeoNews Express News Dunya Duniya TV Channel5 Sama Online TV BBC URDU News Talk Show Kamran Khan Nadia Khan Live Host Mazay Say

«
«
«
«
«
«
«
«
«
«
Please send your Sugesstions at sugesstions@dinnews.tv
Home | DinNews TV | Urdu News | Education | Daily Din Newspaper | Article | Classified | Blog | Forums
Copyright © 2007, Din Media Group, read our Privacy Statment and Terms & Conditions.
Visitors Online :182