|
ملبورون...آسٹریلیا چین کو آئندہ 20 سال تک 60 ارب ڈالر مالیت کا کوئلہ فراہم کرے گا جو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ آسڑیلیا کی ریسورس ہاؤس کمپنی کے چیئرمین کے مطابق آسڑیلیا کا یہ ایکسپورٹ کے معاہدوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت فرم ایک نیا مائننگ کمپلیکس چین انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے لیے تعمیر کرے گی جس کے مطابق ہر سال 30 ملین ٹن کوئلہ 20 سال کے لیے فراہم کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل میں چین کی یہ طلب آسٹریلیا کی معیشت کو بلند سطح پر پہچانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ چین کے متعدد پاور اسٹیشن کوئلے کی توانائی پر ہی انحصار کرتے ہیں اور اس کی طلب میں اضافہ حکومت کے ترغیبی پیکج کے بعد بھی دیکھنے میں آیا ہے جس میں میعشت کو مستحکم کرنے کے لئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
|