کراچی، چہلم امام حسین پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی، جس کا اطلاق فوری طور پرہوگا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی 20 اور 21 نومبر کے لئے ہوگی۔ دوسری جانب چہلم کے موقع پر شہر قائد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی اداروں نے کارروائیاں شروع کردیں، رینجرزنے حسن اسکوائرکےقریب رہائشی عمارت میں سرچ آپریشن کرکے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، سرچ آپریشن میں رینجرز کے 50 سے زائد اہلکار وں نے حصہ لیا، رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ پولیس نے بھی منگھو پیر کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاجن کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیاگیاہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.