صدارتی الیکشن کا پلڑا ہیلری کلنٹن کے حق میں بھاری ہونے لگا

hillary-clinton-laughing

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کولوراڈو، نواڈا اور ورجینیا میں انتخابی دن سے قبل ہونے والی ووٹنگ ڈیمو کریٹ ہلری کلنٹن کے حق میں جا رہی ہے۔۔۔۔۔ڈیمو کریٹک پارٹی میں انتخابی مہم کے کارکنوں کی تعداد ری پبلکن پارٹی کے کارکنوں سے زیادہ ہے ۔۔۔ ڈیموکریٹس کو اوہائیو سمیت مرکزی ریاستوں میں مشکلات درپیش ہیں ، جہاں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں نسبتاً کم لوگوں نے انتخابی دن سے قبل ووٹ ڈالے ہیں ۔۔۔رئیل کلئیر پولیٹکس کے جائزے میں ہلری کلنٹن کو ٹرمپ کے44.8 فیصد اوسط ووٹوں کے مقابلے میں 46.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ معمولی سبقت حاصل ہے۔ سخت مقابلے کے متعدد کلیدی ریاستوں میں بھی ان کی برتری کم ہو گئی ہے۔۔۔ہلری کی سبقت ایف بی آئی کی جانب سے آخری لمحات میں ان انکشافات کے بعد کم ہوئی ہے کہ وہ ابھی تک ان کے نجی ای میل سرور کے استعمال کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.