پاکستان سے جہالت، بیروزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹنے کا وقت آ گیا ۔ دھرناگروپ کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے جہالت، بیروزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹنے کا وقت آ گیا ہے، اکنامک کوریڈور ملک کی ترقی ور خوشحالی کا ضامن ہے اور اس کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی منصوبوں میں کی جا رہی ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتار ملک کی ترقی سے دھرنا گروپ خوفزدہ ہے۔ باشعور عوام انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے، دھرنا گروپ کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.