چاندکی روشنی میں رومانوی ماحول کےمتوالوں کیلئے خوشخبری 14نومبرکوآسمان پرعاشقوں کا چاند نمودار ہوگا

جی ہاں 14 نومبر کو آسمان پر نظر آنے والا چودہویں کا چاند اس تاریخ کے معمول کے حجم سے 14 فی صد زیادہ بڑا اور 30 فی صد زیادہ روشن ہوگا۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں دیکھا جاسکتا ہے بشرط یہ کہ موسم ابر آلود نہ ہو۔ناسا ایجنسی میں فلکیاتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کے بعد اگلی مرتبہ “سُپر مُون” کا نظارہ 25 نومبر 2034 میں کیا جا سکے گا۔ ناسا کے مطابق سُپر مُون کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب چاند زمین کے گرد محور میں قریب ترین مقام پر ہوتا ہے اور زمین سے عموما 48.280 کلومیٹر مزید قریب ہو جاتا ہے۔رواں برس کے دوران تین مرتبہ “سُپر مُون” نظر آنے کی توقع ہے۔ ان میں پہلا نظارہ 16 اکتوبر کو ہو چکا ہے۔ دوسری مرتبہ یہ مظہر 14 نومبر کو سامنے آئے گا جب کہ تیسرا اور آخری موقع سال ختم ہونے سے قبل 14 دسمبر کو منظرعام پر آئے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.