لاہور:سموگ کی شدت میں پانچویں روز کمی ہوگئی

لاہوراوراس کے مضافاتی علاقوں میں چار روز سے چھائی دھندنمااسموگ کی شدت میں واضح کمی ہو گئی ہے۔تاہم موٹروے پرصبح کے وقت لاہورسے سالم انٹرچینچ تک حد نگاہ دو سو میٹر رہنے سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکاررہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت بالائی پنجاب میں بارش کاکوئی امکان نہیں،فضا میں گرد آلوددھندرواں ہفتے بھی برقراررہے گی جبکہ نومبراور دسمبر میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔آج شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انیس ڈگری جبکہ کم از کم ڈگری چودہ سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ نمی کا تناسب بیالیس فیصد تک ریکارڈ کیاگیاہے.

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.